Native World News

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ چند دنوں میں 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ چند دنوں میں 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

6، 8 اور 10 جون کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور چند دنوں کے دوران سونا مجموعی طور پر تقریباً 38 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔

عالمی سطح پر گولڈ کے ذخائر کی فروخت برقرار رہنے اور رسد کی نسبت طلب میں کمی سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 97ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 4ہزار 102ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید 9ہزار 720روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 32ہزار 716روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں چند دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 8ہزار 748روپے کی کمی سے 3لاکھ 69ہزار 422روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 40سینٹس کی کمی سے 64ڈالر 10سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 6ہزار 889روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کی کمی سے 5ہزار 857روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ 6 جون ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں 12489 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد پیر 8 جون کو 3094 روپے فی تولہ سونا سستا ہوا تھا۔ قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہا اور گزشتہ روز 10 جون کو بھی سونے کی قیمت میں 12627 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817041/gold-prices-drop-sharply-it-has-become-cheaper-by-rs-38000-per-tola-in-a-few-days-2817041

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.