Native World News

افغانستان میں پہلے سے قائم رہائشی بستیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کو"سرکاری زمین" قرار دینے کا قانون

افغانستان میں پہلے سے قائم رہائشی بستیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کو"سرکاری زمین" قرار دینے کا قانون

طالبان نے زمینوں اور جائیدادوں کو فروخت کرنے کا نیا قانون نافذ کردیا ہے

افغان طالبان رجیم نے افغان عوام کی جائیدادوں کو سرکاری زمین قرار دینے کا قانونی پاس کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رجیم نے رہائشی زمینیں سرکاری قرار دیکر شہریوں کو دوبارہ فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔

افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق طالبان رجیم نے سرکاری قراردی گئی رہائشی زمینوں اور جائیدادوں کو فروخت کرنے کا نیا قانون نافذ کردیا ہے۔

طالبان رجیم سابقہ مالکانہ حقوق کوکالعدم قرار دیکر زمین دوبارہ شہریوں کوفروخت کرےگی۔قانون طالبان کوپہلےسےقائم رہائشی بستیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں کو"سرکاری زمین" قرار دیکر قبضے میں لینے کا اختیار دیتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813143/taliban-new-rule-of-properties-2813143

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.