اگر پنجاب حکومت کے پاس وسائل میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ حجم 1500 ارب روپے کے قریب بھی جا سکتا ہے
حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں کئی ترقیاتی اسکیموں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
آئندہ بجٹ میں شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ترقیات، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل پنجاب اور عوامی ریلیف کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کا مجموعی بجٹ 6 کھرب روپے کے قریب ہو سکتا ہے، جس میں ترقیاتی پروگرام کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان، سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تقریباً 1450 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا خاکہ تیار کیا ہے اور اگر پنجاب حکومت کے پاس وسائل میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ حجم 1500 ارب روپے کے قریب بھی جا سکتا ہے۔
ترقیاتی اسکیموں میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تجاویز کے مطابق 980 ارب روپے بنیادی ترقیاتی پروگرام، 320 ارب روپے دیگر ترقیاتی اسکیموں جبکہ 150 ارب روپے غیر ملکی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.