Native World News

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف جارحیت عروج پر

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف جارحیت عروج پر

متعصب بھارتی انتظامیہ نے مسلمانوں کے منظم استحصال کے تحت کئی گھروں کو مسمار کر دیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف بربریت اور سفاکیت عروج پر پہنچ گئی۔

متعصب بھارتی انتظامیہ کی مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران مسلمانوں کے منظم استحصال کے تحت کئی گھروں کو مسمار کر دیا گیا  ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر جنگلات جاوید رانا نے قابض بھارتی انتظامیہ کی ان کارروائیوں کو وحشیانہ، امتیازی اور متعصبانہ قرار دیا ہے۔

بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف آن لائن کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا ۔ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں60کنال پر مشتمل20سے30گھروں کو جنگلات کی زمین قرار دے کر مسمار کیا ۔

21 مئی، مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی تاریخ کا ایک دردناک باب

مقبوضہ کشمیر سے نوجوان کا پاکستانی قیادت کے نام جذباتی پیغام

مقبوضہ کشمیر کے وزیر جنگلات جاوید رانا نے قابض بھارتی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں یہ مسلمان وراثتی زمینوں پر کئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں جن کے گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا گیا  ۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی برادری کے گھروں کی مسماری کا مقصد ایک منظم اور ظالمانہ بے دخلی سے مسلمان  کو خوفزدہ  کرنا  ہے ۔

دریں اثنا  ماہرین کا کہناہے کہ مقبوضہ  جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی ظالمانہ کارروائیاں خوف کی فضا قائم رکھنے اورآبادیاتی توازن بدلنے کی سازش ہیں ۔ قابض بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم  کی شرمناک تاریخ ہے جس پرعالمی برداری مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔

Source: https://www.express.pk/story/2814172/the-indian-occupation-administrations-aggression-against-muslims-in-occupied-kashmir-is-on-the-rise-2814172

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.