Native World News

سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس، قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے بھی منظوری دے دی

سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس، قومی اسمبلی خزانہ کمیٹی نے بھی منظوری دے دی

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے بھی مالی سال 27-2026 میں سوشل میڈیا سے حاصل آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی دی گئی تجویز منظور کر لی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے بتایا کہ یوٹیوب سے ڈالرز بینک میں آئیں گے تو وہاں ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سے کمائی 10 ارب روپے تک ہے۔

ایف بی آر کے مطابق سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818133/social-media-tax-proposal-national-assembly-finance-committee-approved-2818133

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.