Native World News

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری، ایک اور شہری جاں بحق

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری، ایک اور شہری جاں بحق

متوفی بہادر آباد سے کھانا سپلائی کرنے آیا تھا ، شناخت 32 سالہ عامر کے نام سے ہوئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار سے جینے کا حق چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ عامر کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اور متوفی کی موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی جبکہ پولیس ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایدھی کے رضا کار آصف بھٹی نے بتایا کہ متوفی بہارد آباد کا رہائشی اور کھانا سپلائی کا کام کرتا تھا جو کہ روز سوزوکی پک اپ میں آتا تھا تاہم ہفتے کو وہ موٹر سائیکل پر کھانا سپلائی کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ حادثے میں متوفی کے پاس موجود کھانا بھی سڑک پر پھیل گیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2814439/karachi-another-citizen-lost-life-heavy-traffic-accident-2814439

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.