Native World News

وزیرِ اعظم کا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان

وزیرِ اعظم کا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنگ بندی سے خطے میں معاشی خوشحالی کا دور آئے گا، تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں اور ان میں مزید کمی آئے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تیل کی آج ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، چاروں وزرائے اعلیٰ نے عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے، یہ عزت اور وقار صدیوں میں نہیں ملتا، اللّٰہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

اسلام آباد 20جون سے پیٹرولیم قیمتوں میں 55روپے..

شہباز شریف نے کہا کہ شام کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی کال آئی، اُن سے آدھا گھنٹہ بات ہوئی، ایرانی صدر نے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، میں نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان آنے کی دعوت دی، میں نے ایرانی صدر کو کہا کہ پوری قوم آپ کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ایران کے صدر نے ہمیں ان میں شرکت کی دعوت دی، میں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے اور پاکستان کا وفد وہاں موجود ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کامیابی میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، ہمیں کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں بلکہ قوم کو کریڈٹ دلوانے کا جوش و جذبہ ذہنوں پر سوار تھا، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بھی بھرپور حصہ ڈالا، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کے حوالے سے اپنا پورا کردار ادا کیا، قائدِ حزب اختلاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی لیڈر شپ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا، قطر، چین، ترکیے، سعودی عرب کا اس میں اہم کردار ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم اپنی نشست سے اُٹھ کر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی نشست پر بھی گئے۔

وزیرِ اعظم نے محمود اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی اور اس کے کچھ دیر بعد وہ اپنی نشست پر واپس آ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد میں ساتھ دینے کے لیے اپوزیشن لیڈر کے پاس پہنچے، اس موقع پر اپوزیشن نے سابقہ فاٹا کے لیے بجٹ کا معاملہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اپوزیشن کے نکات پر وزیرِ خزانہ کے ہمراہ دوبارہ اپوزیشن قیادت سے بات کی، وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد وزیرِ خزانہ اور اپوزیشن قیادت کی ملاقات طے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت اور وزیرِ خزانہ کی ملاقات آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسند فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے باعث غلط راستے پر چلے گئے تھے۔

نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے ایم وی سبی سے متعلق رپورٹس پر وضاحت جاری کردی۔

اسلام آباد پولیس نے 2 خواتین کے قتل کے ملزم کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ جج کی برطرفی کی سزا بحال کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی برطرفی کی سزا درست تھی اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ایران امریکا معاہدے پر مبارک باد دی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ان تھک کاوشوں کو سراہا۔

گلگت بلتستان میں حکومت سازی تاخیر کا شکار ہونے لگی، 12 دن بعد بھی کامیاب ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جاسکے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نیتجے میں 10 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایف بی آرحکام کے مطابق کمپنی کے لیے ریٹرن تاخیر پر اے ٹی ایل میں شمولیت کا سرچارج پہلے 25 ہزار روپے تھا، جسے 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

سونے کی قیمت کے حوالے سے اہل پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی، فی تولہ 14 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سامنے آگئی۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں امپورٹڈ لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز زیر بحث آگئی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کا بہترین اسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف کا اعتماد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 2009 سے مسلسل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس(ڈی این آئی) بل پلٹے نے ادارے سے ہزاروں ملازمین نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔۔

پروہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ نہیں مل سکا ہے۔۔

Source: https://jang.com.pk/news/1592979

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.