ایس ای سی پی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنےکےلیے اصلاحات کر رہی ہے
پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث سرمایہ کاری اور کمپنی رجسٹریشن میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔
مسرت جبین نے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اصلاحات کر رہی ہے۔
ایس ای سی پی کے تحت فروری تا اپریل 2026 کے دوران 10 ہزار 511 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ کاروباری اعتماد میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 4 ہزار 82 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن مکمل کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 22 سے زائد ممالک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں قائم کر کے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، جبکہ 220 غیر ملکی شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 882 ملین روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 218 فیصد زائد ہے۔
فرخ سبزواری نے کہا کہ ایس ای سی پی کی نگرانی میں لسٹنگ پائپ لائن مضبوط ہے اور اگلے 12 ماہ میں 10 سے 12 آئی پی اوز متوقع ہیں۔
بدیع الدین اکبر کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ایشیا اور دنیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹس میں شامل ہے، جبکہ دو سے تین سال میں 25 لاکھ سرمایہ کاروں کا ہدف قابلِ حصول ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.