Native World News

کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 3 سالہ بچی کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 3 سالہ بچی کے کیس میں اہم پیشرفت

تین سالہ کلثوم کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے

شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں گھر کے سامنے سے لاپتہ، اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی تین سالہ بچی کلثوم کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے سے گزشتہ شب گھر کے قریب سے لاپتہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے کپڑوں سے مختلف انسانی بال اور متعدد ڈی این اے نمونے حاصل ہوئے ہیں جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر مزاحمت کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ایک سے زائد افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے دورانِ تفتیش متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جنکے خون  سمیت مختلف نمونے حاصل کئے جارہے ہیں تاکہ واقعے کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قتل اور زیادتی میں کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے، تاہم حتمی نتائج فارنزک اور کیمیائی رپورٹس آن کے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819101/karachi-3-year-old-girl-killed-after-raped-case-development-2819101/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.