Native World News

روس کا یوکرین پر حملہ، 10 افراد ہلاک، ہزار سال پرانی خانقاہ تباہ

روس کا یوکرین پر حملہ، 10 افراد ہلاک، ہزار سال پرانی خانقاہ تباہ

1,000 سال پرانی خانقاہ ملک کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی علامت تھی

یوکرین میں کیے گئے حالیہ روسی حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک خانقاہ کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حملے میں 10 افراد ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کیف میں موجود خانقاہ یوکرین میں 1,000 سال پرانی ہے جو ملک کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔

یہ خانقاہ دو ہفتوں میں کیف پر کیے گئے سب سے زیادہ روسی فضائی حملے میں بری طرح سے متاثر ہوئی۔

رات بھر کے حملوں میں اب تک یوکرین میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ، 1051 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ، پیرس میں نوٹر ڈیم کیتھیڈرل پر بمباری کے مترادف ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817624/historic-kyiv-monastery-damaged-10-people-killed-in-russian-attacks-on-ukraine-2817624/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.