Native World News

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دوپہر کے وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دوپہر کے وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب شہزاد سعید چیمہ اور صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر بھی تعزیت میں شریک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میاں منظور وٹو کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر معظم جہانگیر، خرم جہانگیر، جہاں آرا وٹو، روبینہ شاہین وٹو، جہانزیب وٹو، بلال ورک اور عائشہ وٹو بھی موجود تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میاں منظور وٹو کی پیپلز پارٹی اور عوام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا جبکہ وہ پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی رہے۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت نواب شہزاد علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ان کی صاحبزادی کی منگنی کی رسم پر مبارکباد دی۔

لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین وسطی پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813934/pakistan-peoples-party-chairman-bilawal-bhutto-zardari-had-a-busy-day-in-lahore-2813934/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.