Native World News

قومی اسمبلی اجلاس: لیگی کی رکن نوشین افتخار نے اپوزیشن ارکان کو "بھوت" قرار دے دیا

قومی اسمبلی اجلاس:  لیگی کی رکن نوشین افتخار نے اپوزیشن ارکان کو "بھوت" قرار دے دیا

بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ انہوں نے سنا تھا کہ "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے"

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اپوزیشن ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "بھوت" قرار دے دیا۔

بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ انہوں نے سنا تھا کہ "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے"، تاہم ایوان میں آ کر معلوم ہوا کہ یہ بھوت ان کی ساتھ والی نشستوں پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ان کا کردار رہا اور انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو اپنے سزا یافتہ بانی کی فکر ہے جبکہ پاکستان کے مفادات کی کوئی فکر نہیں۔ سیدہ نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعت عوامی مقبولیت کے دعوے کرتی ہے، لیکن ڈسکہ کے عوام نے انہیں تین مرتبہ انتخابی میدان میں شکست دی ہے۔

ان کے خطاب کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان نعرے بازی اور جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا، جبکہ بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری رہا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818268/national-assembly-session-pml-n-member-nosheen-iftikhar-calls-opposition-members-ghosts-2818268

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.