جسٹس یحییٰ آفریدی نے مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ آئے تھے، چیف جسٹس سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہا،چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دی ہیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.