آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں مقامی فزیو کا تقرر کیا گیا ہے
قومی کرکٹرز کے فتنس ایشو پر پی سی بی نے غیر ملکی کلف ڈیکن کی جگہ نیا فزیو لانےکا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن 2018 سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم اب ان کی مزید خدمات نہیں لی جائیں گی۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں ان کی جگہ مقامی فزیو افتخار کا تقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ کلف ڈیکن کی کارکردگی سے مطمن نہیں ہے، نئے فزیو کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.