Native World News

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ

رواں سال کے پہلے 5ماہ میں ترکیہ سے16ہزار436 افغان مہاجرین کوگرفتار کیا  جاچکا ہے

مختلف جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین میزبان ممالک کیلئے سیکیورٹی اورانتظامی چیلنج بنتے جارہے ہیں۔

ترکیہ اورجرمنی نے قتل،منشیات اورانسانی اسمگلنگ سمیت دیگرجرائم میں ملوث افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

ترک جریدہ اخلاص نیوز ایجنسی اور افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5انسانی سمگلرزاور11غیر قانونی افغان مہاجرین کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔

11غیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیلئے ڈی پورٹیشن مراکز اور5کو پراسیکیوٹر کے دفتر منتقل  کردیا گیا۔

رواں سال کے پہلے 5ماہ میں ترکیہ سے16ہزار436 افغان مہاجرین کوگرفتار کیا  جاچکا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818879/afghans-in-all-over-the-world-2818879

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.