Native World News

حرمین شریفین نے خطبہ حج کے لیے خطیب کا اعلان کر دیا، کون ہیں وہ خوش نصیب جانیے

حرمین شریفین نے خطبہ حج کے لیے خطیب کا اعلان کر دیا، کون ہیں وہ خوش نصیب جانیے

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا

سعودی عرب میں رواں سال خطبۂ حج دینے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے معروف امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

وہ 9 ذی الحج 1447 ہجری بروز منگل 26 مئی کو میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کو خطبہ دیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ امورِ حرمین شریفین نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ علی الحذیفی اس سال حج کے سب سے اہم اجتماع، وقوف عرفہ، کے موقع پر خطبۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر عازمین کی حج روانگی پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی عالم اسلام میں اپنی منفرد قرأت، علمی مقام اور دینی خدمات کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے ممتاز قراء کرام میں کیا جاتا ہے جبکہ وہ مسجد نبوی ﷺ میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

شیخ علی الحذیفی ماضی میں مسجد قبا اور مسجد الحرام میں بھی امامت و خطابت کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813704/the-two-holy-mosques-have-announced-the-speaker-for-the-hajj-sermon-find-out-who-the-lucky-one-is-2813704/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.