Native World News

معاہدہ شکنی ہوئی تو تباہ کن جواب دینے میں نہیں ہچکچائیں گے؛ ایران نے خبردار کردیا

معاہدہ شکنی ہوئی تو تباہ کن جواب دینے میں نہیں ہچکچائیں گے؛ ایران نے خبردار کردیا

معاہدے سے انحراف کیا گیا تو ایران بھرپور اور تباہ کن ردعمل دینے میں کوئی تامل نہیں کرے گا، باقر قالیباف

ایران نے خبردار کیا کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن جواب دینے میں زرا بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کا پابند ہوں اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے بقول صدر مسعود پزیشکیان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر امریکا غیر معمولی یا اضافی شرائط عائد کرنے کی کوشش کرے گا تو انھیں قبول نہیں کیا جائے گا۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اگر دوسرا فریق معاہدے سے انحراف کرتا ہے یا غیر ضروری مطالبات کرتا ہے تو ایران بھرپور اور تباہ کن ردعمل دینے میں کوئی تامل نہیں کرے گا۔

انھوں نے حالیہ ایران۔امریکہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران پہلے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر چکا ہے اور اگر مخالف فریق نے دوبارہ وہی راستہ اختیار کیا تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل رہبرِ اعلیٰ سے منسوب پیغام میں ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی توثیق کی گئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818291/iran-us-ceasefire-agreement-baqar-ghalibaf-threat-israel-2818291

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.