25 تا 31 مئی کے دوران درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال پیدا ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
سندھ میں عید الاضحیٰ کے دوران گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مئی کو بالائی فضاؤں میں ایک ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو کہ 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے۔
سسٹم کے تحت 25 تا 31 مئی کے دوران سندھ کے اکثر اضلاع میں درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صور تحال پیدا ہونے کی توقع ہے۔
شدید گرمی کے باعث سکھر، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
عید پر ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں رات کا درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان
دیہی سندھ کے تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، میرپور خاص، جامشورو اور سانگھڑ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
دوسری جانب، کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں البتہ موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
گرمی کی لہر کے دوران صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 55 سے 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ نمی زیادہ ہونے سے گرمی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کے دوران بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط کرنے کو مشورہ دیا ہے۔ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں (خصوصاً 10 بجے سے شام 04 بجے کے درمیان) جبکہ گرمی کی شدید لہر کے دوران پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.