Native World News

گوگل ڈاؤن ہوجائے تو کیا کریں؟ ان آسان طریقوں سے اپنا کام جاری رکھیں

گوگل ڈاؤن ہوجائے تو کیا کریں؟ ان آسان طریقوں سے اپنا کام جاری رکھیں

چند آسان اقدامات سے وقتی حل نکالا جاسکتا ہے

اگر اچانک Google کام کرنا بند کردے یا ’’سرور ایرر‘‘ سامنے آئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں چند آسان اقدامات سے وقتی حل نکالا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا مسئلہ صرف آپ کے انٹرنیٹ یا ڈیوائس میں ہے یا واقعی گوگل کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ اس کے لیے Downdetector یا سوشل میڈیا پر #GoogleDown چیک کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے ایسی صورتحال میں صارفین کے لیے درج ذیل اہم ہدایات دی ہیں:

• انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں

اگر دیگر ویب سائٹس بھی نہیں کھل رہیں تو مسئلہ آپ کے نیٹ ورک میں ہوسکتا ہے، روٹر ری اسٹارٹ کریں یا نیٹ تبدیل کریں۔

• براؤزر کی کیشے اور کوکیز صاف کریں

اکثر پرانا یا خراب ڈیٹا ویب سائٹس کو لوڈ ہونے سے روکتا ہے، اس لیے cache اور cookies کلئیر کرنا مفید ہوتا ہے۔

• براؤزر یا ایپ اپڈیٹ کریں

پرانا ورژن استعمال کرنے سے بھی گوگل صحیح کام نہیں کرتا، اس لیے تازہ ترین اپڈیٹ ضروری ہے۔

• ایکسٹینشنز یا VPN بند کریں

کچھ براؤزر ایکسٹینشنز یا VPN سروسز گوگل کو بلاک کرسکتی ہیں انہیں بند کرکے دوبارہ کوشش کریں۔

• متبادل سرچ انجن استعمال کریں

اگر گوگل کام نہیں کر رہا ہے تو ان متبادلات کو آزمائیں۔ بہترین آپشن Bing.com ہے۔ یہ مائیکروسافٹ کا سرچ انجن ہے اور زیادہ تر معاملات میں گوگل کی طرح اچھے نتائج فراہم کرتا ہے۔

DuckDuckGo رازداری سے آگاہ یوزرکے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ آپ کی تلاش کی ہسٹری کو ٹریک نہیں کرتا۔

Yahoo Search اب بھی ٹھیک کام کرتا ہے۔ اگر آپ کو تفصیل سے جوابات درکار ہوں تو AI سرچ انجن جیسے Perplexity.ai استعمال کریں۔ آپ ChatGPT، Google Gemini، یا Grok سے بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

• کچھ دیر انتظار کریں

اگر مسئلہ گوگل سرور کا ہو تو یہ عموماً عارضی ہوتا ہے اور چند منٹ یا گھنٹوں میں خود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کی سروسز شاذ و نادر ہی مکمل طور پر بند ہوتی ہیں، زیادہ تر مسائل صارف کی ڈیوائس، انٹرنیٹ یا براؤزر سے متعلق ہوتے ہیں۔

اس لیے گھبرانے کے بجائے ان بنیادی اقدامات پر عمل کرکے مسئلہ فوری طور پر سمجھا اور حل کیا جاسکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813140/google-down-what-to-do-when-it-stops-working-easy-fixes-alternatives-2813140

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.