Native World News

کراچی، حاضر سروس انسپکٹر سمیت 7 اہلکار پر مشتمل شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا انتہائی مطلوب گینگ گرفتار

کراچی، حاضر سروس انسپکٹر سمیت 7 اہلکار پر مشتمل شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا انتہائی مطلوب گینگ گرفتار

کارروائی کے دوران ایکسائز انسپکٹر سمیت چار ملزمان وردی میں ملبوس تھے

شہر قائد میں بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ایکسائز پولیس کے حاضر سروس انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کا انتہائی مطلوب گینگ گرفتار کر لیا ۔

ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ ایکسائز کا حاضر سروس انسپکٹر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا ، گرفتار دیگر 7 ملزمان بھی ایکسائز پولیس کے اہلکار ہیں۔

گرفتار ملزمان میں انسپکٹر حامد ، عرفان ، شاہزیب ، شہریار ، عامر ، آفاق ، جمشید اور زین عرف ڈوگر شامل ہیں۔

ملزمان عرصہ دراز سے معصوم شہریوں کو منصوبہ بندی کے تحت اپنے جال میں پھنسا کر آغوا کرتے تھے اور پھر ان سے بھاری رقم لے کر چھوڑا کرتے تھے۔

ملزمان واردات میں خاتون کا بھی استعمال کرتے رہے ہیں ملزمان نے کاشان نامی شہری کو خاتون سے فون کرا کر اپنے جال میں پھنسایا اور پھر اسے اغوا کر کے شہر بھر میں چکر لگانے کے دوران اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کر کے چھوڑا تھا۔

پولیس نے کاشان کی شکایت پر ہی ملزمان کے خلاف جال بچھا کر گرفتار کیا ملزمان واردات میں پولیس وردی کا استعمال کیا کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے سے 4 پستولیں بمعہ گولیاں ، گاڑی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا گرفتار ملزمان متعدد شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کر چکے ہیں۔

کارروائی کے دوران ایکسائز انسپکٹر سمیت چار ملزمان وردی میں ملبوس تھے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

Source: https://www.express.pk/story/2814169/karachi-police-arrest-most-wanted-gang-involved-in-short-term-kidnapping-2814169

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.