Native World News

ایران امریکا معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارتی کانگریس مودی سرکارپربرس پڑی

ایران امریکا معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارتی کانگریس مودی سرکارپربرس پڑی

بھارتی اپوزیشن اورمیڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور اس کے سراہے جانے کو مودی سرکارکی ناکامی قراردے رہے ہیں

ایران امریکا امن معاہدے پر پوری دنیا پاکستانی کردار کی کامیابی کی معترف ہے اور اُدھر  بھارتی کانگریس مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے۔

ایران امریکا جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پربھارت میں مودی حکومت پرشدید تنقید ہونے لگی۔ بھارتی اپوزیشن اورمیڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اوراس کے سراہے جانے کو مودی سرکارکی ناکامی  قراردے رہا ہے۔

بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا کہ ایران امریکا امن معاہدے کواسلام آباد ایم او یوقراردیا جانا خطے میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت اورعالمی اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

جے رام رمیش کے مطابق   معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ایشیا کے سیاسی اورسیکیورٹی منظرنامے میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ بھارت  کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی کارروائیوں کے لیے مودی سرکار کی حمایت خود بھارت  کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کا ٹرمپ کے سامنے مسلسل خوشامد پسندانہ رویہ بھارت کے لیے شرمناک اورقومی مفادات کے منافی ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت کو سفارتی،دفاعی اور بین الاقوامی تجارتی  میدان میں مسلسل رسوائی کا سامنا ہے۔ پاکستان کوسفارتی تنہائی کا شکار کرنے کا خواب دیکھنے والی مودی سرکار آج خود دنیا بھر میں تنہائی کا شکار نظرآ رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818200/iran-us-agreement-is-a-big-success-for-pakistan-indian-congress-is-angry-with-modi-government-2818200/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.