گزشتہ روز بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر اور راجن پور میں بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعداز دوپہر جنوب مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بارش برسانے والا سسٹم پنجاب سے نکلتے ہی سورج کی تپش نے گرمی بڑھا دی
لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار
سندھ کے چند اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بلوچستان کی بات کریں تو جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بعداز دوپہر شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ نصیر آباد، لورالائی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش لاہور ایئرپورٹ پر 41 ملی میٹر، چکوال 37، لاہور سٹی 21، جہلم 18، گجرانوالہ 15، قصور 11، نارووال 9، سیالکوٹ سٹی 8، منگلا 7 اور منڈی بہاءالدین 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.