Native World News

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ٹوکنائزڈ معیشت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور ٹوکنائزڈ معیشت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان میں کرپٹو صارفین 4 کروڑ سے زائد ہیں اور سالانہ لین دین 300 ارب ڈالر سے زیادہ ہے

پاکستان نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 نافذ کرکے پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کردی ہے.

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی سرگرمیوں کیلئے بینکنگ سہولت اور ریگولیٹری سینڈ باکس کا آغاز کیا، پاکستان میں کرپٹو صارفین 4 کروڑ سے زائد ہیں اور سالانہ لین دین 300 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

ڈیجیٹل اثاثہ ایکو سسٹم کیلئے لائسنسنگ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، شیئرز، قرضوں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹوکنائزیشن کے نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

حکومت بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور مالیاتی نظام متعارف کرا رہی ہے، ان اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاری کو آسان بنانا اور مالی سہولیات تک رسائی بڑھانا ہے۔

مالی اور ڈیجیٹل اقدامات ،پاکستان کے پائیدار اور مستقبل کی مؤثر معاشی منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہیں،  یہ اقدامات پاکستان کی معیشت کو ایک جدید، ڈیجیٹل عالمی مالی نظام سے منسلک کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817154/new-era-of-digital-assests-begin-in-pakistan-2817154

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.