تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ہیری بروک نے سابق کپتان جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی
انگلینڈ کے ہیری بروک نے سابق کپتان جو روٹ سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔
بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ہیری بروک پہلے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے اور جو روٹ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ چوتھے، سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما ساتویں، بھارت کے کپتان شُبمن گِل دو درجہ ترقی کے بعد آٹھویں، بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں اور سری لنکا کے دنیش چندیمل ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے۔
بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ اور پاکستان کے نعمان علی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا کی آٹھویں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے گس ایٹکنسن سات درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.