ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، پولیس
شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے گزری اسٹریٹ میں کے ایم سی اسپتال کے قریب واقع ایک فلیٹ سے 17 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت میر عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.