Native World News

وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

دسویں اور گیارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں کوچنگ کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں  موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک دفتری امور سرانجام دے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دسویں اور گیارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں کوچنگ کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اسکولوں کی مرمت، تربیتی سیشنز اور دیگر انتظامی امور بھی تعطیلات کے دوران جاری رہیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813941/federal-educational-institutes-summer-vocations-announce-2813941

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.