Native World News

ایران سے معاملہ جنگ کے بجائے سفارتکاری سے حل کیا، اوباما کا ٹرمپ کو کرارا جواب

ایران سے معاملہ جنگ کے بجائے سفارتکاری سے حل کیا، اوباما کا ٹرمپ کو کرارا جواب

سخت گیر پالیسیوں کے باوجود ایران کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے، سابق صدر

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے ایران پالیسی پر موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے دور میں تہران کے ساتھ معاملہ فوجی کارروائی کے بغیر طے پایا تھا جبکہ موجودہ کشیدگی خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے گئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بارک اوباما نے دعویٰ کیا کہ اُن کی انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے ایران کے افزودہ یورینیم پروگرام کو نمایاں حد تک محدود کروایا اور اس مقصد کے لیے کسی جنگ یا بڑے فوجی تصادم کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اوباما کا کہنا تھا کہ اُس وقت نہ بڑے پیمانے پر خونریزی ہوئی نہ آبنائے ہرمز بند ہوئی اور نہ ہی خطے کو ایسی کشیدگی کا سامنا کرنا پڑا جیسا آج دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر پالیسیوں کے باوجود ایران کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

ٹرمپ کا امریکی میڈیا پر بڑا حملہ، ایران جنگ کی کوریج کو ’غداری‘ قرار دے دیا

ایران کیساتھ جنگ میں ہمیں چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہے؛ ٹرمپ بیجنگ کیلیے روانہ

سابق امریکی صدر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اوباما دور کی ایران پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کے ساتھ غیر معمولی نرم رویہ اختیار کیا اور تہران کو مالی طور پر مضبوط ہونے کا موقع دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوباما دور میں ایران کو اربوں ڈالر فراہم کیے گئے، جن میں نقد رقم بھی شامل تھی، جس سے ایرانی حکومت کو فائدہ پہنچا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں اوباما کو کمزور قیادت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے اُس دور میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812951/resolved-the-issue-with-iran-through-diplomacy-instead-of-war-obamas-blunt-response-to-trump-2812951/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.