Native World News

کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

شہر قائد کے ضلع سینٹرل میں تھانہ سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سیکٹر 7C کچی آبادی سریا گلی کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں قابو کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت منصف خان ولد محسن خان اور رحمت اللہ ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول 30 بور، ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور ایک پرس برآمد کرلیا گیا ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور شہر میں ہونے والی دیگر وارداتوں میں ممکنہ ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2812952/police-encounter-in-karachi-2-injured-robbers-arrested-weapons-and-stolen-goods-recovered-2812952/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.