Native World News

نائٹ کلب میں جھگڑا کرنے پر اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

نائٹ کلب میں جھگڑا کرنے پر اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑی گس ایٹکنسن کے ساتھ ملکر نائٹ کرفیو توڑا، انگلش بورڈ نے تحقیقات شروع کردی

نائٹ کلب تنازع میں الجھنے پر بین اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں پڑگئی۔

اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑی گس ایٹکنسن کے ساتھ ٹیم کرفیو توڑا اور نائٹ کلب میں ایک رگبی پلیئر سے جھگڑے میں ملوث رہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے نتیجے میں اسٹوکس کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑسکتے یا وہ خود ہی ذمہ داری چھوڑ سکتے ہیں۔

17 جون سے اوول میں شیڈول اگلے ٹیسٹ میں ان دونوں کو نہ کھلانے کا بھی امکان موجود ہے، یہ واقعہ لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 115 رنز سے فتح کے بعد پیر کی علی الصبح چیلسی کے نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔

نائٹ کلب میں کھلاڑی رات دیر گئے موجود تھے اسی دوران ایک جھگڑاہوا، اس میں سرسینز رگبی کلب کے ایک کھلاڑی 21 سالہ توتوآ اوورا بھی ملوث ہیں جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کلب سیزن کے اختتام پر جشن منا رہے تھے۔

یاد رہے کہ اسٹوکس 2017 میں بھی ایک نائٹ کلب کے باہر سڑک پر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے، تب ان پر جرمانہ اور پابندی عائد ہوئی تھی۔ گزشتہ برس نیوزی لینڈ میں نائٹ کلب واقعہ سامنے آنے کے بعد انگلش بورڈ نے ٹیم پر مڈ نائٹ کرفیو عائد کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2816813/stokes-captaincy-under-threat-after-fight-in-night-club-2816813

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.