Native World News

فلوٹیلا کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا میں اسرائیلی سفیر طلب

فلوٹیلا کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا میں اسرائیلی سفیر طلب

کینیڈا پہلے ہی بن گویر پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں سمیت سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے

کینیڈا نے غزہ جانے والے فلوٹیلا کارکنوں کی گرفتاری پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بن گویر کی جانب سے جاری ویڈیو پر بھی ردعمل دیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو کینیڈین شہریوں کی حفاظت سے متعلق وضاحت طلب کرنے کی ہدایت دی۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا پہلے ہی بن گویر پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں سمیت سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ یہ پابندیاں تشدد پر اکسانے کے بار بار بیانات کے باعث لگائی گئیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814094/israeli-ambassador-calls-in-canada-2814094/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.