Native World News

عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عارف حسین شاہ کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹ ملازم حمزہ خان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے عارف حسین شاہ کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے شریک ملزمان صابر شاہ اور ثقلین کو عمر قید اور 20،20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے آج حتمی دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے کیس میں 17 گواہان پیش کیے گئے جبکہ پولیس نے مجموعی طور پر 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

کیس کی مجموعی طور پر 40 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔ مقدمے کے مطابق عارف شاہ نے مقتول حمزہ خان کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔

دوران تفتیش مقتول کی لاش مجرم عارف شاہ کے آبائی گھر مانسہرہ سے برآمد ہوئی تھی جبکہ حمزہ خان کی لاش باغیچے میں چھپائی گئی تھی۔

حمزہ خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813931/accused-arrested-for-making-videos-of-a-woman-to-harass-blackmail-and-upload-them-to-international-pornographic-websites-2813931/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.