آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے
عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے شیڈول مذاکرات مکمل کر کے واپس روانہ ہو گیا ہے جبکہ بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے جو کل سے شروع ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اگلی قرض قسط کے لیے پاکستان سے آئندہ تین برسوں کے لیے میکرواکنامک فریم ورک مانگا ہے اور ورچوئل مذاکرات میں آئندہ مالی سال 27-2026 بجٹ کے اہداف طے کیے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق شیڈول مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف وفد واپس روانہ ہو گیا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے اور مہنگائی کنٹرول کے لیے اسٹیٹ بینک سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھے گا۔
مزید بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری بیلنس کا ہدف بالحاظ جی ڈی پی 2 فیصد رکھا گیا ہے، پاکستان کا 2027 میں جی ڈی پی کا 2 فیصد بنیادی سرپلس ہدف برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور حکام کے ساتھ توانائی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ مذاکرات میں توانائی شعبہ، سرکاری اداروں اور مالیاتی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا، کلائمیٹ فنڈنگ، پاور سبسڈی اصلاحات اور آفات سے نمٹنے کے فریم ورک پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن 2026 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے جبکہ مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات بھی زیر غور آئے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.