ڈی آئی جی ساؤتھ نے پراجیکٹ کی انتظامیہ کو خط لکھ کر تفصیلات مانگ لیں، غیر ملکیوں کی رہائش بھی ہونے کا امکان
ڈیفنس کے معروف رہائشی پروجیکٹ میں نجی پارٹیزکا انعقاد اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل برآمد کا معاملہ، ساؤتھ زون پولیس نے معروف رہائشی پراجیکٹ کی انتظامیہ سے رہائشیوں اورکرایہ داروں سےمتعلق تمام معلومات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس فیز8 میں واقع معروف رہائشی پراجیکٹ کی انتظامیہ سے رہائشیوں اورکرایہ داروں سے متعلق معلومات طلب کرلیں اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کی جانب سے معروف رہائشی پراجیکٹ کی انتظامیہ کوباضابطہ خط ارسال کردیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق رہائشی پراجیکٹ میں اہم شخصیات، وی آئی پیزاورملکی و غیر ملکی باشندے رہائش پذیرہیں رہائشی پراجیکٹ کے رہائشیوں کی حفاظت اورسیکیورٹی مقامی پولیس کے لیے نہایت اہم ہے۔
خط کے متن کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں مقامی پولیس کوڈانس پارٹیوں، منشیات کے استعمال، جسم فروشی،آن لائن جوا اور دیگرسماجی برائیوں سے متعلق متعدد انٹیلی جنس رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ انتظامیہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں۔
کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمات کی سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیش رفت
انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن کے عملے سے مکمل تعاون کریں اور تصدیق و سیکیورٹی مقاصد کے لیے معلومات فراہم کریں۔
نیشنل ایکشن پلان ے لیے پراجیکٹ کے تمام آباد اور خالی فلیٹس اوران کے رہائشیوں اور عمارت یا پراجیکٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پراجیکٹ میں تعینات نجی یا اندرونی سیکیورٹی گارڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط کے متن کے مطابق کسی بھی عوامی اجتماع، تقریب، پارٹی، فیسٹیول یا سماجی سرگرمی کے انعقاد سے قبل پیشگی اطلاع دی جائےعلاقے میں امن و امان اورسیکیورٹی انتظامات برقراررکھنے کے لیے مقامی پولیس حکام کوبلارکاوٹ رسائی اوررابطے کی سہولت فراہم کی جائے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.