Native World News

صدر مملکت نے اہم قانونی بلز اور سمری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے اہم قانونی بلز اور سمری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز)، کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل کی منظوری دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز) بل 2026 کی منظوری دے دی گئی۔

ماحولیاتی تحفظ کے اس اقدام کو سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔

صدرِ مملکت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ صدر نے گورنر سندھ کی 21 مئی تا تین جون 2026 بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری بھی دے دی۔

Source: https://www.express.pk/story/2814146/president-zardari-approve-bills-and-summaries-2814146

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.