Native World News

22 کروڑ روپے قرض سے بچنے کےلیے شہری خود ہی کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ گیا

22 کروڑ روپے قرض سے بچنے کےلیے  شہری خود ہی کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ گیا

اسلام آباد کے شہری کے اغوا ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ پہنچنے کا ڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد کے شہری کے اغوا ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ پہنچنے کا ڈراپ سین ہوگیا، شہری 22 کروڑ روپے کے قرض سے بچنے کے لیے خود ہی کچے کے علاقے پہنچ گیا۔

ایس پی سٹی ایاز سلیم کے مطابق شہری نورالدین کے بھائی نے تھانہ آبپارہ میں اپنے بھائی کی گمشدگی کی درخواست دی تھی۔ چار دن بعد مبینہ مغوی کی فیملی کو کچے کے علاقے سے ایک ویڈیو بھیجی گئی۔

ایس پی سٹی کے مطابق ویڈیو میں شہری نورالدین کچے کے ڈاکوؤں کے نرغے میں دکھائی دیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے ویڈیو کراچی سے بھیجی تھی جبکہ اغوا ہونے والا شہری اسلام آباد میں اپنے ایک دوست کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نے لوگوں کے 22 کروڑ روپے قرض دینا تھے، جس سے بچنے کے لیے اس نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کچے کے علاقے میں کرائے کے ڈاکوؤں کو دہاڑی پر ساتھ کھڑا کیا اور خود ہی ویڈیو بنوا کر اہلخانہ اور سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔

پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو کراچی سے واپسی پر رحیم یار خان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی ایاز سلیم کے مطابق اغوا کا جھوٹا ڈرامہ کرنے والوں کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813898/to-avoid-a-debt-of-rs-220-million-a-citizen-himself-approached-the-robbers-of-the-kachha-2813898/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.