Native World News

بی بی سی کی جانب سے پابندی کی شکار غزہ ڈاکیومنٹری نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا

بی بی سی کی جانب سے پابندی کی شکار غزہ ڈاکیومنٹری نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا

ڈاکیومنٹری میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی کارکنوں کو غزہ میں درپیش خطرات اور اسرائیلی حملوں کو دکھایا گیا ہے

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران طبی عملے پر ہونے والے حملوں سے متعلق بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم ’غزہ: ڈاکٹرز انڈر اٹیک‘ نے بافٹا ٹی وی ایوارڈ میں بہترین کرنٹ افیئرز پروگرام کا ایوارڈ جیت لیا۔

یہ ڈاکیومنٹری ابتدائی طور پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کمیشن کی تھی تاہم بعد میں بی بی سی نے غیر جانبداری سے متعلق خدشات کا جواز پیش کرتے ہوئے اسے نشر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں برطانوی چینل 4 نے اس ڈاکیومنٹری کو نشر کیا، جس کے بعد اسے عالمی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔

ڈاکیومنٹری میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی کارکنوں کو درپیش خطرات اور حملوں کو دکھایا گیا ہے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ڈاکیومنٹری کی ہدایتکار رمیتا نوائی نے بی بی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ہم نے خاموش ہونے یا سنسر ہونے سے انکار کیا، اور ہم چینل 4 کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ فلم نشر کی۔‘

ڈاکیومنٹری کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بین ڈی پیئر نے بھی تقریب کے دوران بی بی سی پر طنز کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’کیا بی بی سی اب ہمیں بافٹا ایوارڈز کی نشریات سے بھی نکال دے گا؟‘۔

Gaza: Doctors Under Attack is awarded the BAFTA for Current Affairs 🏆#BAFTATVAwardswith@pandocruisespic.twitter.com/jZI9Mrsjx2

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کی کوریج اور میڈیا کی غیر جانبداری پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بعض بڑے مغربی ادارے غزہ سے متعلق مواد نشر کرنے میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2812464/bbc-blocked-gaza-documentary-wins-bafta-tv-award-2812464/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.