Native World News

ترکیہ میں اپوزیشن جماعت کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار

ترکیہ میں اپوزیشن جماعت کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

انقرہ: ترکیہ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پارٹی کے موجودہ چیئرمین اوزگُر اوزل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلو کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سونپنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوزگُر اوزل پر پارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹ خریدنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

فیصلے کے بعد اوزگُر اوزل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ آف اپیلز میں لے جایا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ پارٹی اور نہ ہی ملک اس طرح کے اقدام کے آگے جھکے گا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814180/turkiye-opposition-party-internal-election-annulled-2814180

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.