Native World News

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز

چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، شینزن اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے چیئرمین ایس ای سی پی سے ملاقات کی

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور شینزن اسٹاک ایکسچینج کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے فروغ، مالیاتی تعاون کے فروغ اور نئی مالیاتی مصنوعات متعارف کرانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی شراکت داروں نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں اپنی طویل المدتی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ چین کی سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور پاکستان کی نیشنل کلیئرنگ کمپنی نے بھی اپنی شیئر ہولڈنگ میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔

فریقین نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) ماڈل کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے سرحد پار سرمایہ کاری فنڈز کے اجرا پر بھی غور کیا۔

چینی وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی، مالیاتی اصلاحات اور کیپٹل مارکیٹس کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مالیاتی شراکت داری سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا نیا بابپاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاک چین مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغازچائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی اور شینزن اسٹاک ایکسچینجز کے وفد کی چیئرمین ایس ای سی پی سے اہم ملاقاتچین کے…pic.twitter.com/VwdCUhneIX

Source: https://www.express.pk/story/2818541/a-new-era-of-foreign-investment-and-pak-china-financial-cooperation-begins-in-pakistans-capital-markets-2818541

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.