Native World News

خامنہ ای کا سفرِ آخر؛ 4 جولائی کو تہران سے آغاز، 9 جولائی کو مشہد میں تدفین ہوگی

خامنہ ای کا سفرِ آخر؛ 4 جولائی کو تہران سے آغاز، 9 جولائی کو مشہد میں تدفین ہوگی

آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے تھے

ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی عوامی سطح پر دعائیہ اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا جبکہ انھیں 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہید رہبرِ انقلاب اور ان کے بعض اہلِ خانہ کی یاد میں عوامی تعزیتی اور الوداعی تقریبات کا آغاز 4 جولائی سے تہران کے امام خمینی مصلیٰ سے ہوگا۔

6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں شہید رہبر معظم کا جنازہ جلوس کی صورت میں لایا جائے گا جبکہ 7 جولائی کو مقدس شہر قُم میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

بعد ازاں میت کو مختلف مقامات پر آخری دیدار کے بعد 9 جولائی کو مشہد میں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای فروری کے آخری روز ایران پر ہونے والے اسرائیلی اور امریکی مشترکہ حملے میں عسکری قیادت اور اپنے رفقا سمیت شہید ہوگئے تھے۔

1989 میں ایران کے بانی رہنما آیت اللہ روح اللہ امام خمینی کے انتقال کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا تھا۔

ان کے دورِ قیادت میں ایران نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کا سامنا کیا جبکہ جوہری پروگرام، مشرقِ وسطیٰ کی سیاست اور مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی کے معاملات میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دعائیہ و الوداعی میں ملکی و غیر ملکی شخصیات، مذہبی رہنما اور لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

جس کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جائے گی جو ایران کا ایک اہم مذہبی شہر ہے اور جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ سے آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھال لیا جو خود بھی اس حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817382/ayat-ullah-khamenei-last-funeral-start-4-july-tehran-to-9-july-mashhad-2817382

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.