Native World News

لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

شہید سی ٹی ڈی اہلکار عاصم خان پشاور میں تعینات اور چھٹی پر گھر آیا تھا، پولیس

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل خوگہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید سی ٹی ڈی اہلکار عاصم خان پشاور میں تعینات اور چھٹی پر گھر آیا تھا، اہلکار کو گھر کے سامنے شہید کیا گیا حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد جمع کیے جبکہ اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813110/ctd-coop-gunned-down-in-khyber-district-2813110

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.