Native World News

فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور گھانا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور گھانا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

انگلینڈ کو ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے اگلا میچ پاناما کے خلاف جیتنا ہوگا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ اپنی شاندار فارم برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور گھانا کے خلاف کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ جیسا جارحانہ اور رواں کھیل پیش نہیں کیا جہاں انہوں نے کروشیا کو زیر کیا تھا۔ اس بار ٹیم کو گھانا کی منظم دفاعی حکمت عملی کے سامنے مشکلات کا سامنا رہا۔

میچ کے دوران انگلینڈ کو پہلا شاٹ آن ٹارگٹ حاصل کرنے میں 57 منٹ لگے جبکہ دفاعی لائن بھی کئی بار دباؤ میں نظر آئی۔

گھانا نے تیز جوابی حملوں سے انگلینڈ کو پریشان کیے رکھا اور مقابلہ زیادہ تر بکھرا ہوا اور غیر مربوط دکھائی دیا۔

کوچ تھامس ٹوخل نے اس تعطل کو توڑنے کے لیے تبدیلیاں کیں اور بوکایو ساکا کو میدان میں اتارا جبکہ جوڈ بیلنگھم کی جگہ مورگن راجرز کو شامل کیا گیا۔

ساکا نے گول کیپر کو ایک اچھے شاٹ پر آزمایا جسے گھانا کے گول کیپر بنیامین اسارے نے شاندار انداز میں روک لیا۔

اسی طرح نکولس او’رائلی کا ہیڈر کراس بار سے ٹکرا گیا جبکہ مارک گیہی کا یقینی گول لائن پر روک لیا گیا۔ انگلینڈ نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا لیکن فیصلہ کن گول نہ کرسکا۔

میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ کو اس وقت بڑی راحت ملی جب گھانا کی جانب سے پنالٹی کی اپیل مسترد کردی گئی جہاں ایزری کونسا کے ٹیکل کو ریفری نے غیر فاؤل قرار دیا۔

اس نتیجے کے بعد انگلینڈ گروپ ایل میں بدستور سرفہرست ہے تاہم ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے اسے اپنا اگلا میچ پاناما کے خلاف جیتنا ہوگا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818992/fifa-world-cup-match-between-england-and-ghana-ends-in-a-goalless-draw-2818992

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.