Native World News

ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دو ٹوک جواب

ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دو ٹوک جواب

خطے میں پائیدار استحکام کے لیے سیاسی حل ہی بہتر راستہ ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح اشارہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے اپنے مؤقف سے امریکی صدر کو آگاہ کیا تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اگر اسرائیل ایران کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکا اس آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔

اگر ایرانی سپریم لیڈر چاہیں تو ان سے براہ راست بات کرنے کو تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے

ادھر ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے حالیہ اقدامات کے باوجود واشنگٹن تہران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے سیاسی حل ہی بہتر راستہ ہے۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قیادت کو بالآخر ایسے کسی معاہدے کو قبول کرنا پڑ سکتا ہے جو کشیدگی میں کمی کا باعث بنے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکا دیگر آپشنز، بشمول محدود فوجی کارروائی پر بھی غور کر سکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816475/will-not-be-part-of-any-military-campaign-against-iran-trumps-blunt-response-to-netanyahu-2816475/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.