Native World News

فنانس بل 27-2026؛ صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کردیے

فنانس بل 27-2026؛ صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کردیے

وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوجائے گا اور دیگرمالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیج دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد فنانس بل 27-2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوایا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

وزارتِ خزانہ ذرائع نے بتایا کہ  18 ہزار 771 ارب روپے کے لگ بھگ حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل بھی یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل منظوری کے لیے گزشتہ روز ایوان صدر بھجوایا تھا اور اب صدر مملکت آصف زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فنانس ایکٹ 27-2026 کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نئے مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے بجٹ میں شامل ترقیاتی اور مالیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز کرے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2819240/fianance-bill-2026-27-after-parliament-approval-president-signed-2819240/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.