Native World News

منجمد اثاثوں سے ایران کو رقم منتقل نہیں کی، یواے ای نے فنڈز جاری کرنے کی تردید کر دی

منجمد اثاثوں سے ایران کو رقم منتقل نہیں کی، یواے ای نے فنڈز جاری کرنے کی تردید کر دی

متحدہ عرب امارات نے رائٹرز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی مالی منتقلی عمل میں آئی ہے

متحدہ عرب امارات نے رائٹرز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے منجمد فنڈز نہ تو جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سوشل اور بین الاقوامی میڈیا پر گردش کرنے والی یہ رپورٹس درست نہیں ہیں۔

اس سے قبل خبر ایجنسی رائٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے جن میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی منتقل کی جا چکی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں دو علاقائی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ تقریباً 10 ارب ڈالر کے فنڈز پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ بعض دیگر ذرائع نے اس رقم کے 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا اور اسے ایک وسیع تر سفارتی سمجھوتے کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق نہ کوئی رقم جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مالی منتقلی عمل میں آئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817297/no-money-transferred-to-iran-from-frozen-assets-uae-denies-releasing-funds-2817297

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.