Native World News

جاپانی مداحوں کا بیچ سڑک پر ’تہذیب یافتہ‘ جشن سوشل میڈیا پر وائرل

جاپانی مداحوں کا بیچ سڑک پر ’تہذیب یافتہ‘ جشن سوشل میڈیا پر وائرل

اس منظم رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے جاپانی ثقافت، نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیا ہے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نیدرلینڈز کے خلاف جاپان کے سنسنی خیز دو دو گول سے ڈرا مقابلے کے بعد ٹوکیو کا مشہور شبویا کراسنگ جشن منانے والے شائقین سے بھر گیا۔

سیکڑوں مقامی اور غیر ملکی فٹبال مداح قومی پرچم لہراتے، نعرے لگاتے اور اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا جشن مناتے نظر آئے۔

بارش کے باوجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پورا علاقہ ایک تہوار کا منظر پیش کر رہا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صرف جشن ہی توجہ کا مرکز نہیں بنا بلکہ شائقین کے نظم و ضبط اور شاندار تہذیب نے بھی دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین سگنل بند ہونے پر سڑک کے بیچ میں آکر جشن مناتے ہیں اور جیسے ہی ٹریفک سگنل سبز ہوا تو جشن میں مصروف ہجوم نے فوری طور پر سڑک خالی کر دی اور ٹریفک کی روانی بحال ہونے دی۔

Japan doesn’t compromise on its discipline.In Japan, fans wait for the red light to gather. celebrate in the streets of Shibuya. When it turns green again, they scatter so cars can pass.pic.twitter.com/vHcNRnfdss

اس منظم رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے جاپانی ثقافت، نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

🇯🇵 JAPANESE FANS ONLY CELEBRATE WHEN THE PEDESTRIAN LIGHT IS GREEN!No traffic rules were broken during this celebration!Oh man.. this is so orderly.https://t.co/JPkKgG1xvYpic.twitter.com/ifC0Is1xYx

Source: https://www.express.pk/story/2817621/japan-fans-fill-shibuya-crossing-after-world-cup-draw-then-make-way-for-traffic-2817621/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.