Native World News

ترکیہ نے شام میں 10 مشتبہ داعش کارکنان کو گرفتار کرلیا

ترکیہ نے شام میں 10 مشتبہ داعش کارکنان کو گرفتار کرلیا

مشتبہ افراد کا تعلق ترکیہ میں ماضی کے حملوں سے ہے

ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی شام میں داعش کے 10 مشتبہ دہشتگردوں کو پکڑ کر واپس ترکیہ لے آئی ہے۔

انادولو نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شامی انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر کی گئی کارروائی میں پکڑے گئے مشتبہ افراد کا تعلق ترکیہ میں ماضی کے حملوں سے ہے۔

مشتبہ افراد جن کا تعلق ترکیہ سے ہی ہے، میں سے ایک انقرہ ٹرین اسٹیشن پر 2015 میں ہونے والے بم حملے کے مجرموں سے تعلق رکھتا ہے جس میں 100 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک اور کارکن داعش کے ترکیہ گروپ کے سربراہ کے طور پر کام کرتا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2814420/turkey-captures-10-islamic-state-militants-in-syria-2814420

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.