Native World News

وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کو بہکے ہوئے بھائی قرار دے دیا، آئین کے مطالعے کا مشورہ

وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کو بہکے ہوئے بھائی قرار دے دیا، آئین کے مطالعے کا مشورہ

احتجاج کرنے والے کچھ بہکے ہوئے بھائی آج کل کسی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں وہ آئین کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں آئینِ پاکستان کا آرٹیکل5 ضرورپڑھ لیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آزاد کشمیرمیں احتجاج پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جوآج کل کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں، وہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 ضرورپڑھ لیں۔ آئین کا آرٹیکل 5 ہرشہری سے ریاست کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطلوب رہنما کی دکان سے اشتعال انگیز مواد برآمد

حقوق کی آڑ میں اشتعال انگیزی، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کی اسلحہ کے ساتھ تصویر سامنے آگئی

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کیلیے گٹھ جوڑ بے نقاب

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں سورہ المائدہ کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔

بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔ازاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:…

Source: https://www.express.pk/story/2817435/defense-minister-advises-protesters-in-azad-kashmir-to-read-the-constitution-2817435

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.