Native World News

آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات، مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات، مسلم لیگ ن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر 37 حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹ منظور کرلیے گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر 37 حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹ منظور کرلیے گئے۔ پارٹی ٹکٹوں کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن 18 جون 2026 کو جاری کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پارٹی صدر محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے منظور شدہ امیدواروں کی فہرست پر دستخط کر دیے۔ مسلم لیگ (ن) نے میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، پونچھ، مظفرآباد، نیلم، حویلی اور جموں سمیت مختلف حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیے۔

مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی صدر نواز شریف کی منظوری کے بعد امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی فہرست پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، کوٹلی سے فتح محمود الحسن، راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان، پلندری سے محمد نجیب خان، اپر نیلم اور لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر جبکہ مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جموں 4 سے مریم جاوید، جموں 5 سے ذیشان علی، جموں 6 سے راجہ محمد صدیق، ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ اور ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری کو بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی نے آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر 37 حلقوں کے لیے امیدواروں کی منظوری دے دی ہے اور انتخابی مہم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818125/azad-jammu-and-kashmir-general-elections-pml-n-releases-final-list-of-candidates-2818125

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.