Native World News

ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ، سی ویو روڈ پر ڈالے کی ٹکر سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق

ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ، سی ویو روڈ پر ڈالے کی ٹکر سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق

پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کر رہی ہے، ایس ایچ او درخشاں

شہر قائد میں ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، ڈیفنس سی ویو روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، جمعرات کی صبح درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل سی ویو روڈ پر تیز رفتار ڈالے (ڈبل کیبن ریوو) گاڑی نے میرا گاڑی کو عقب سے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں میرا گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 36 سالہ سلمان ولد سلیم کے نام سے کی گئی، متوفی شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ایس ایچ او درخشاں راشد علی کے مطابق پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کر رہی ہے تاکہ جو ڈالا گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوا اس کا اور اس کے ڈرائیور کا سراغ لگایا جا سکے، اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813007/another-hit-and-run-incident-man-killed-after-dala-truck-collides-with-car-on-sea-view-road-2813007/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.