Native World News

گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا، ویڈیو وائرل

گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا، ویڈیو وائرل

اس دل دہلا دینے والے حادثے نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے

گھانا میں فٹبال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے کھیل سے وابستہ افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔

ایک مقامی میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے شدید ٹکر کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

اس دل دہلا دینے والے حادثے نے شائقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران ہونے والی یہ ٹکر نہایت خطرناک تھی جس کے باعث کھلاڑی کو شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی جسے دیکھ کر دنیا بھر کے فٹبال مداح افسردہ اور پریشان ہیں۔

GHANA 🇬🇭 | JUGADOR MURIÓ POR RODILLAZO DE UN ARQUERO😳 El arquero fue directo con la rodilla a la cara del jugador Emmanuel. que le provocó la muerte minutos después.pic.twitter.com/gYIUoLdm6N

اس واقعے پر عینی شاہدین اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کھیل کے دوران غلطی سے پیش نہیں آیا بلکہ گول کیپر نے جان بوجھ کر مقتول کھلاڑی کو لات ماری۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کھلاڑی گیند لے کر گول کی جانب بڑھ رہا تھا کہ گول کیپر نے اسے روکنے کے لیے اچھل کر گردن پر لات ماری جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق گھانا فٹبال ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم گول کیپر کو گرفتار کیے جانے سے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818266/ghana-player-dies-in-tragic-goalkeeper-collision-2818266/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.